روسی صدارتی الیکشن میں دھاندلی اورعالمی مبصرین کو کام سے روکنے کے الزامات

 
0
328

ماسکو، مارچ19(ٹی این ایس):روسی اپوزیشن کے ارکان اور ایک غیر سرکاری تنظیم نے صدارتی الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔روسی ٹی وی کے مطابق گولوس نامی این جی او نے 1764بے ضابطگیوں کے بارے میں بتایا ۔ علاوہ ازیں ایسی رپورٹیں بھی ملیں کہ مبصرین کو ان کے کام سے روکا جا رہا ہے۔ پوٹن کے مخالف کھڑے ہونے والے امیدوار اور پابندی کے زمرے میں آنے والے ایلکسی ناوالنی کے مطابق ماسکو اور دیگر شہروں میں انتخابی عمل میں دھاندلی کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ روس کے مرکزی الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ کمیشن کے مطابق قریب اسی فیصد پولنگ اسٹیشنوں کی ویڈیو کیمروں کی مدد سے نگرانی کی گئی