شامی صدر کا مشرقی غوطہ میں فوجی محاذوں کا دورہ،نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں

 
0
412

دمشق، مارچ19(ٹی این ایس):شامی صدربشارالاسد نے مشرقی غوطہ میں فوجی محاذوں کا دورہ کیا اورنوجوانوں سے فرداًفرداًملاقات کی،شام کے سرکاری نیوز ادارے کے مطابق شامی صدر بشار الاسد نے مشرقی غوطہ میں فوجی محاذوں کا دورہ کیا ۔ بشار الاسد نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب شامی فوج نے باغیوں سے کہا کہ وہ اس شورش زدہ علاقے کے شہر حرستا سے نکل جائیں۔ شامی فورسز نے حامی ملیشیا گروہوں اور روسی فوج کے تعاون سے مشرقی غوطہ کے زیادہ تر علاقوں کو بازیاب کرا لیا ہے تاہم کچھ مقامات پر باغی ابھی تک مزاحمت دکھا رہے ہیں۔