برطانوی لیبارٹری زہریلے اعصابی ایجنٹ کا ذریعہ ہوسکتی ہے، روسی سفیر

 
0
324

لند، مارچ19(ٹی این ایس):یورپی یونین میں متعیّن روسی سفیر نے برطانیہ میں ایک سابق جاسوس کو زہر خورانی کے واقعے کے بارے میں ایک نیا دعویٰ کردیا ہے اور کہاہے کہ اس اعصابی ایجنٹ کا منبع ایک برطانوی لیبارٹری ہوسکتی ہے۔برطانوی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اہوں نے کہاکہ روس کے پاس کیمیائی ہتھیاروں کا کوئی ذخیرہ ہے اور نہ سرگئی سکریپال اور ان کی بیٹی یولیا کو زہر دینے کے واقعے میں اس کا ہاتھ کارفرما ہے۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ کی کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیقاتی تنصیب پورٹون ڈاؤن سالسبری سے صرف آٹھ میل ( 12 کلومیٹر) دو ر واقع ہے۔برطانیہ کے اسی علاقے سے سکریپال اور ان کی بیٹی بے ہوشی کی حالت میں ملے تھے۔ان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ پورٹون ڈاؤن لیب اس واقعے کی ذمے دار ہے ؟ تو انھوں نے اس کا یہ جواب دیا میں نہیں جانتا۔