یمنی حوثیوں کی جارحیت میں شدّت، سعودی فضائیہ نے نجران پر داغا گیا ایک اوربیلسٹک میزائل تباہ کر دیا 

 
0
337

صنعاء،اپریل01 (ٹی این ایس):یمن کے حوثی شیعہ باغیوں نے سعودی عرب کے شہروں اور گنجان آباد علاقوں کی جانب ایران کے مہیا کردہ میزائلوں سے حملے تیز کردیے ۔ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کی جانب میزائل داغا جبکہ مملکت کی شاہی فضائیہ نے اس کو کسی ہدف پر گرنے سے قبل ہی تباہ کردیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فورسز نے مقامی وقت کے مطابق حوثی شیعہ باغیوں کا دو روز میں سعودی عرب کی جانب یہ دوسرا میزائل حملہ ہے۔ انھوں نے جمعرات کی شب جنوبی شہر جازان کی جانب ایک میزائل داغا تھا ۔ اس کو بھی سعودی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ناکارہ بنا دیا تھا۔یمنی حوثیوں کی اس جارحانہ اشتعال انگیزی سے ایک روز قبل ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ان کے سعودی عرب کی جانب میزائل حملوں کی شدید مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ ان بیلسٹک میزائلوں سے پورے خطے کی سلامتی خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔