اسلام آباد ، یوم پاکستان 23 مارچ کی سکیورٹی  کے باعث دفعہ 144 نا فظ 

 
0
684

اسلام آباد مارچ 2018(ٹی این ایس ): یوم پاکستان 23 مارچ  پریڈ کی سکیورٹی کے با عث، اسلام آباد میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کردی گئ۔ دفعہ 144 کے تحت  تین روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے  ،   ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 21 ،22، اور 23 مارچ کو ہوگا۔ تفصیلات کے  مطابق  ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بزرگ شہری ،خواتین ، بچے اور میڈیا کے نمائندوں پر پابندی  کا اطلاق نہیں ہوگا۔