کارکردگی کے باوجود نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی جاتی ہے،سارا معاملہ ہی کالا لگتا ہے:نواز شریف 

 
0
382

اسلام آباد مارچ 22(ٹی این ایس):سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کارکردگی کے باوجود ای سی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش کی جاتی ہے،سار ا معاملہ ہی کالا لگتا ہے،آئین کی بالادستی کے لیے سب کے ساتھ مل کر بیٹھنے کے لیے تیار ہوں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں ن لیگ چار ٹر آف ڈیمو کریسی سے پیچھے ہٹی جبکہ چار ٹر آف ڈیمو کریسی کو سب سے زیادہ نقصان این آر او نے پہنچا یا۔ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے والے،ایٹمی دھماکے کرنے والے اور کراچی میں امن و امان بحال کرنے والا آج عدالت میں بیٹھا ہے۔ن لیگ کے قائد نے کہا کہ اقامے کو بنیاد بنا کر پہلے وزارت عظمیٰ اور پھر پارٹی صدارت سے ہٹا یا گیا اور اب اسی فیصلے کو بنیاد بنا کر تاحیات نا اہل کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کی قسم کی کرپشن کا الزام ثابت ہوا نہ سامنے آیا،کارکردگی کے باوجود ای سی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش کی جاتی ہے،میرا تو کسی ادارے سے کچھ لینا دینا نہیں لیکن سار ا معاملہ ہی کالا لگتا ہے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ میمو گیٹ میں صرف ایک دفعہ سپریم کورٹ گیا۔