امریکا کا یہ دعویٰ کہ اس نے داعش کو شکست دی ہے، بالکل غلط ہے،ایران

 
0
456

تہران,, مارچ 22(ٹی این ایس) :ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں داعش کے خاتمے میں تہران حکومت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔امریکا کا یہ دعویٰ کے اس نے داعش کو شکست دی ہے، بالکل غلط ہے۔ داعش کا وجود امریکی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے اپنے ایک نشریاتی خطاب میں کہا کہ اسی باعث اس خطے کے زیادہ تر علاقوں میں استحکام ممکن ہو سکا ہے۔ خامنہ ای نے دہرایا کہ داعش کا وجود امریکی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کا یہ دعویٰ کے اس نے داعش کو شکست دی ہے، بالکل غلط ہے۔