یوم پاکستان پریڈ ،جنگی طیاروں کے شاندار فلائی پاسٹ سے اللہ کا نام لکھا گیا

 
0
1458

اسلام آباد ،مارچ 23(ٹی این ایس):یوم پاکستان پریڈ ،جنگی طیاروں کے شامدار فلائی پاسٹ سے اللہ کا نام لکھا گیا۔ پریڈ کے دوران پاک فضائیہ کے شیردل فارمیشن نے دلکش فضائی مظاہرہ کرکے حاضرین کے دل جیتے۔ مظاہرے کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضائوں میں لہراتے ہوئے رنگ بکھیرے اور پریڈ اوینیو سے باہر اور ہزاروں کلو میٹرز کی بلندی تک مظاہرہ کیا۔ شیر دل فارمیشن کے فضائی مظاہرے میں 6 طیارے شامل تھے، جنہوں نے ایک ساتھ اور علیحدہ علیحدہ آسمان کی بلندیوں میں مظاہرہ کیا۔