پارٹی کے خلاف بیان دینے والے چوہدری نثار (ن)لیگ کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے ٗپرویز رشید

 
0
736

اسلام آباد مارچ 24(ٹی این ایس)سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹی کے خلاف بیان دینے والے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنے موجودہ بیانیے کے ساتھ ہی حصہ لے گی جبکہ پارٹی کے خلاف بیان دینے والے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی کے موجودہ صدر میاں شہباز شریف کریں گے۔لیگی سینیٹر نے کہا کہ اب سابق وزیر داخلہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں۔