صدر پاکستان کی قازخستان ، لبنان ، زیمبیا، ایکوٹوریل گنی اور منگولیا کے سفیروں  کے ساتھ ملاقاتیں، سفرا نے صدر کو اپنی اسناد سفارت بھی پیش کیں

 
0
450

اسلام آباد ،مارچ 28 (ٹی این ایس):صدر ممنون حسین نےکہاہےکہ پاکستان امن اور خوشحالی کیلئے تمام ملکوں کےساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ وہ قازخستان ، لبنان ، زیمبیا، ایکوٹوریل گنی اور منگولیا کے سفیروں سے منگل کو اسلام آباد میں الگ الگ ملاقاتوں کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

سفیروں نے صدر کو اپنی اسناد سفارت بھی پیش کیں۔صدر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری اور تجارت کے شاندار مواقع موجود ہیں۔انہوں نے غیر ملکی سفیروں پر زور دیا کہ وہ ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ممنون حسین نے امید ظاہر کی کہ غیر ملکی سفیر پاکستان کے ساتھ اپنے ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں گے۔