باچہ خان ائیرپورٹ پر مناسب بنیادی سہولیات اور انتظار گاہوں کی عدم فراہمی کے باعث مسافر خوار

 
0
3467

پشاور مارچ 28(ٹی این ایس) باچہ خان ائیرپورٹ پر مناسب بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر مسافراور انکے اہل خانہ خوار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق کے پی کے حکومت کی عدم توجہی کے باعث اپنے پیاروں کو باچا خان ائیرپورٹ سے گھر لے جانے آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ائیرپورٹ پرمناسب انتظار گاہوں کے فقدان کے باعث مسافر و انکے اہل خانہ گیٹ کے باہر ہی انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔مسافروں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ باچا خان ائیرپورٹ پر جلد ازجلد انتظار گاہیں بنائی جائیں اور ان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔