جنرل (ر)حمید گل کی بیٹی نے والدہ اوراسے ہراساں کرنے کے الزام میں بھائی کیخلاف مقدمہ کے اندارج کی درخواست کر دی

 
0
1046

راولپنڈی مارچ 28(ٹی این ایس) جنرل (ر)سابق ڈی جی آئی ایس آئی مرحوم جنرل حمید گل کے ورثاء میں جائیداد کی تقسیم پر تنازعات شدد اختیار کر چکے ہیں، جنرل حمید گل کی بیٹی نے والدہ اوراسیہراساں کرنے کے الزام میں بھائی کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے پولیس کودرخواست دے دی۔
تھانہ ائیرپورٹ میں دی گئی درخواست کے مطابق جنرل (ر)حمیدگل کی بیٹی عظمیٰ گل نے موقف اختیارکیاہے کہ سائلہ کی والدہ76سالہ شہنازگل کینسرکی مریضہ ہیں۔سائلہ کابھائی عبداللہ گل جوشروع سے ہی ناخلف اوربدتمیزہیوالدمرحوم کی وفات کے بعدسے جائیداداورپیسے کی لالچ میں مزیداندھاہوچکاہے ہروقت والدہ کوخوفزدہ وہراساں کرتاہے اورپچھلے تین سال میں والدہ کی بہت سی جائیداداورمال ڈرادھمکاکرہڑپ کرچکاہے،سائلہ اس بات پر چوں کہ احتجاج کرتی اورروکتی ہے جس کے باعث عبداللہ گل سائلہ کابھی جانی دشمن ہوگیاہے عبداللہ گل قبل ازیں سائلہ کوجان سے مارنے کی کوشش کرچکاہے جس پرسائلہ نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی تھی سائلہ نے اس سلسلہ میں اپنے بھائی عبداللہ گل کے خلاف 506 ت پ اور107ت پ کی درخواستیں دی تھیں جن میں وہ عدالت کے ٹرائل کاسامناکررہاہے جبکہ 107ت پ میں پابندضمانت بھی ہے۔


عبداللہ گل نے 26مارچ رات گیارہ بجے والدہ کے کمرے میں جاکران کومذموم مقاصدکیلئے دوبارہ سے ڈرایادھمکایااوردھمکی دی کہ اگروالدہ نے عبداللہ گل کی بات نہ مانی تووہ ان کوجان سے ماردے گااس نے والدہ کے سامنے سائلہ کے خلاف نہایت غلیظ،گندی،نازیبااورننگی گالیاں دیتے ہوئے سائلہ اوراس کے اہل خانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس سے والدہ انتہائی خوف زدہ اورپریشان ہیں یہاں تک کہ انہوں نے کمرے کواندرسے کنڈی لگاکربمشکل رات گزاری، اندیشہ ہے کہ ایسی صورت حال میں والدہ کوبرین ہیمرج ہوجائے گاایسی صورت حال میں سائلہ،اس کے اہل خانہ اوروالدہ کی جان خطرے میں ہے،استدعاہے کہ عبداللہ گل کے خلاف دھمکیاں دینے اورجان سے ماردینے کی کوشش کرنے کامقدمہ درج کیاجائے اورسائلہ اوراس کی والدہ کوجان کاتحفظ فراہم کیاجائے۔