بالی وڈ فلم 102 ناٹ آؤٹ کا نوک جھونک سے بھرپور ٹریلر ریلیز

 
0
324

ممبئی، مارچ 29(ٹی این ایس):بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور اداکار رشی کپور کی آنے والی فلم 102 ناٹ آؤٹ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم کی کہانی ایک معمر باپ اور بیٹے کے گرد گھومتی ہے تاہم اس میں جیسا باپ ویسا بیٹا والی روایتی کہانی نہیں ملے گی۔اس فلم میں رشی کپور 75 سالہ بیٹے کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے جبکہ امیتابھ بچن 102 سالہ والد کا کردار ادا کریں گے۔102 ناٹ آؤٹ ایک فیملی کامیڈی فلم ہے جس کے فلم ساز روی شکلا ہیں۔فلم کا ٹریلر انتہائی دلچسپ ہے جس میں دیکھا گیاکہ امیتابھ بچن 102 سال کی عمر میں بھی دل سے جوان ہیں اور اپنے بیٹے رشی کپور کو لو لیٹر لکھنے کا کہہ رہے ہیں۔