خاتون کے بدلے یرغمال بننے والے فرانسیسی افسر کے لیے صدارتی اعزاز

 
0
402

ُپیرس، مارچ 29(ٹی این ایس): فرانس میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں خود کو بطور یرغمال پیش کرنے اور ملک کی خاطر جان دینے پر فرانسیسی پولیس افسر ارنو بیلتریم کو ایک سرکاری تقریب میں اعزاز سے نوازدیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق کرنل ارنو بیلتریم کا خاندان یہ جان کر صدمے سے نڈھال ہو گیا کہ بیلتریم نے ایک جہادی حملے کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی جان دے دی۔ تاہم یہ اْن کے لیے حیران کن بھی نہیں تھا۔ بیلتریم کے لیے ہمیشہ سے دوسروں کی اہمیت زیادہ رہی۔ بیلتریم کو اب قومی ہیرو کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ارنو بیلتریم کی والدہ نکول نے آر ٹی ایل ریڈیو کو بتایاکہ وہ ہمیشہ سے ایسا تھا۔ اْس نے جب سے ہوش سنبھالا، تب سے ہمیشہ اس نے اپنے ملک کے کام آنے کی کوشش کی۔بیلتریم کی والدہ نے مزید کہا کہ اْن کا بیٹا اْن سے کہا کرتا تھا کہ اس نے صرف اپنا فرض پورا کیا ہے۔