امریکی محکمہ خارجہ کا لشکرطیبہ سے وابستہ انتخابی امیدوار پر خدشات کا اظہار

 
0
415

سیاسی امیدوارں اور ان کے کارکنان پر حملے بزدلانہ ،پاکستانی قوم کو جمہوری حقوق سے دور نہیں کرسکتے،ترجمان
واشنگٹن جولائی 21(ٹی این ایس) امریکا نے کالعدم لشکرِ طیبہ سے وابستہ انتخابی امیدواروں پر پاکستان سے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری مراسلے میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) کی رجسٹریشن جون میں منسوخ کی گئی جس کے لشکرطیبہ کے ساتھ مراسم تھے اور اس کو عالمی سطح پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بیرون ملک دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں ایم ایم ایل کو لشکر طیبہ کے طور پر شامل کیا ہے۔اس میں کہا گیا کہ ہم نے پاکستانی حکومت سے لشکرطیبہ سمیت اس سے جوڑے انفرادی لوگوں کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے پر متعدد مرتبہ اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ سیاسی امیدوارں اور ان کے کارکنان پر حملے بزدلانہ ہیں جو پاکستانی قوم کو جمہوری حقوق سے دور نہیں رکھ سکیں گے ۔