سلک روڈ انیشی ایٹوسمیت یو اے ای اور چین کے درمیان تیرہ معاہدوں پر دستخط

 
0
369

ابوظہبی جولائی 21(ٹی این ایس) چین اور ابو ظہبی نے تیرہ معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے اور تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ ابو ظہبی پہنچے تھے۔ یہ معاہدے توانائی، ای کامرس، زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں کیے گئے۔ علاوہ ازیں چین کا سلک روڈ انیشی ایٹو بھی معاہدوں کا ایک حصہ ہے۔