وزیر  داخلہ کا  ڈی آئی خان میں پولس قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملے کی شدید مذمت اور شہدا ءکے وثاء سے اظہارِ تعزیت

 
0
547

اسلام آباد ، مارچ 31 (ٹی این ایس): وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولس قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملے کی شدید مذمت کی ہے

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اورشہید ہوئے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس فورس کی قربا نیاں رائیگاں نہیں جائینگی،قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور یہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتیں۔