ہر10سال بعد سزائیں گھوم کر ہماری طرف کیوں آجاتی ہیں ؟ ‘ مریم نواز

 
0
364

اسلام آباد،10اپریل(ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر10سال بعد سزائیں گھوم کر ہماری طرف کیوں آجاتی ہیں ؟ اس طرح کے فیصلے ملک میں انتشار لانے کا سبب بنتے ہیں۔احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران اور زرداری کی طرح جو کام نہیں کرتے انہیں کچھ نہیں کہتے، جو ترقیاتی کام کرتے ہیں ان کو پیشیاں بھگتنی پڑتی ہیں۔نیلم جہلم 2004 میں مکمل ہونا تھا لیکن 2013 تک نہ ہوا، ہم نے آ کر مکمل کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف ملک کے لیے کچھ نہیں کرتے اور کسی کے اشارے پر چلتے اور سکون سے 5 سال گزارتے تو شاید پھر ایسا نہیں ہوتا لیکن یہاں ہر 10سال بعد معاملہ گھوم پھر کر نواز شریف کی طرف ہی آجاتا ہے۔