وفاقی کابینہ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی، رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

 
0
247

اسلام آباد نومبر 08 (ٹی این ایس): وفاقی کابینہ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔ وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری نے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست نمٹا دی۔ نمائندہ وزارت دفاع نے عدالت کو بتایاکہ اسد درانی کے خلاف دو اور انکوائریز شروع کررکھی ہیں۔ دو ہفتے میں اسد درانی سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ عدالت نے کہاکہ دو ہفتے میں انکوائری شروع کرکے ان کو نوٹس بھی کرلیں تاکہ اسد درانی کو بار بار عدالت کے چکر نہ لگانے پڑیں۔