شام میں کیمیائی حملہ، روس کے خصوصی مندوب کا غیراعلانیہ دورہ ایران

 
0
574

ماسکو،12اپریل(ٹی این ایس):روس کے خصوصی مندوب برائے شام الیگزینڈر لاورینتیف ایران کے غیر اعلانیہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق وہ شامی علاقے دوما میں مبینہ کیمیائی حملوں کے بعد پیدا شدہ صورت حال کے بارے میں ایرانی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ روس اور ایران شامی صدر بشار الاسد کے حامی ہیں۔ دونوں ممالک کو اسد حکومت کی حمایت کے باعث امریکا اور مغربی ممالک کے دباؤ کا سامنا ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے آج بتایا ہے کہ دوما میں کم از کم 500 ایسے افراد کو ہسپتال لایا گیا تھا، جن کی بظاہر علامات سے لگتا ہے کہ وہ زہریلے کیمیائی مادوں سے متاثر ہوئے تھے۔