نوازشریف اورجہانگیر ترین کی نااہلی تاحیات ہو گی یا نہیں ، اسکا فیصلہ  سپریم کورٹ  آج گیارہ بجے سنائے گی

 
0
606

اسلام آباد، 13 اپریل (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نوازشریف اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی تاحیات ہو گی یا نہیں ، اس حوالے سے سپریم کورٹ  آج 62 ون ایف کا فیصلہ گیارہ بجے سنائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کا تعین کیس کا فیصلہ  آج صبح 11 بجے سنایا جائے گا ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 14 فروری 2018 کو آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ کل کاسپریم کورٹ کا فیصلہ نوازشریف کی سیاسی مستقبل کا حتمی فیصلہ کر ے گا کہ وہ الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے نوازشریف کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد انہیں پارٹی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین بھی اسی آرٹیکل کے تحت نااہل ہوئے تھے .