دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف ابھی بہت کچھ کیا جانا ہے: آرمی چیف

 
0
333

راولپنڈی، 13 اپریل (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بحیثیت قوم انتہائی کٹھن وقت سے گزرچکے ہیں تاہم دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف ابھی بہت کچھ کیا جانا ہے،یہ وقت امن و استحکام کے لیے متحد ہو کرآگے بڑھنے کا ہے جبکہ امن کے طویل مدتی فوائد فاٹا کوجلد قومی دھارے میں لانے سے جڑے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خیبرپختونخوا کے عمائدین ، سینیٹرز،ایم این ایز،تاجر،وکلا اوراساتذہ بھی شامل تھے۔ملاقات میں آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں اورسیکیورٹی صورتحال پر اظہارخیال کیا۔ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان بالخصوص فاٹا اور کے پی کے عوام کے عزم و جرات کو سراہا۔آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاک فوج متاثرہ علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کی بھرپورحمایت کرتی ہے اور چیک پوسٹوں پر تحفظات دور کئے جائیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کے روپ میں رہنے والے دہشتگردوں سے خطرہ ہے،تشویش یہ ہے کہ انجینیرڈ احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف کوئی ایجنڈا کامیاب نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ویژ ن پرامن پاکستان اورپرامن خطہ ہے،طاقت کے ا ستعمال کا اختیارصرف ریاست کوہے،ہماری کوششیں اسی مقصد کے حصول کےلیے ہیں،فوج نے ر یاست کے حصے کے طورپرانتہاپسندی اوردہشتگردی کوجڑسے ا کھاڑنے کا عزم کررکھا ہے، معصوم شہریوں کی سیکیورٹی اورمادروطن کا دفاع سب سے پہلے ہے۔