جعلی زمین سرٹیفیکیٹ،جعلی DMC بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار، عوام کی تعاون اور نشاہدہی کی بدولت معاشرے سے ایسے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے، سی سی پی او محمد طاہر خان

 
0
996

پشاور،15اپریل(ٹی این ایس ):پشاور تھانہ تہکال کی حدو د گل حاجی پلازہ میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کامیاب کاروائی ۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی وزارت داخلہ کے کاغذات ،جعلی زمین سرٹیفیکیٹ،جعلی DMC بنانے والے ایک منظم بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کر کے انکے قبضے سے بڑی مقدار میں جعلی دستاویزات اور جعلی دستا ویزات بنانے کے آلات برآمد کر لیے گئے ہیں ۔سی سی پی پشاور محمد طاہرخان نےخفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہونےپرچھاپہ مارا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی پشاور محمد طاہر خان کوخفیہ ذر ائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ تہکال کی حدو د گل حاجی پلازہ میں ایک گروہ جو جعلی طریقوں سے جعلی وزارت داخلہ کے کاغذات ،جعلی زمین سرٹیفیکیٹ اور افغانی سیٹیزن کارڈ بنواتا ہے اس اطلاع پر سی سی پی پشاور محمد طاہر خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی قیادت میں ڈی ایس پی ٹاون عبدالسلام خالد ،ایس ایچ او تہکال محمد کامران خان ،ایس آئی ارشد خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہو ں نے بر وقت کاروائی کر تے ہوئے تھانہ تہکال کے حدود گل حاجی پلازہ دکان نمبر 222 دوسری منزل میں ایک گروہ جو جعلی طریقوں سے جعلی انٹیرئر منسٹری کے کاغذات ،جعلی زمین سرٹیفیکیٹ اور افغانی سیٹیزن کارڈ بنانے والے گروہ کے دوکان پر چھاپہ لگا کر چھاپہ کے دوران گروہ کا ایک اہم رکن غلام مصطفی ولد غلام رسول سکنہ افغانستان حال فیز 3 حیات آبادکو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے جعلی دستاویزات، جعلی انٹیرئر منسٹری کے کاغذات ،جعلی DMC،جعلی زمین سرٹیفیکیٹ اور افغانی سیٹیزن کارڈ وغیرہ، اور جعلی دستا ویزات بنانے کے آلات ایک کمپیوٹر ،ایک عدد LCD سکرین ،ایک عدد پرنٹر ، بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا  ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس اثنیٰ میں   سی سی پی او محمد طاہر خان نے کہا کہ عوام کی تعاون اور نشاہدہی کی بدولت معاشرے سے ایسے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔