عمران فاروق کیس، بانی ایم کیو ایم کیخلاف چالان جمع کرانیکاحکم

 
0
328

اسلام آباد ، اپریل 18(ٹی این ایس):اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم کیخلاف چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تین گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلیے2 مئی کی تاریخ مقرر کردی۔عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں لکھا کہ 22 جون 2016 کو چیف کمشنر نے ملزمان کے جیل ٹرائل کا حکم دیا، آئندہ سماعت سے ملزمان کااڈیالہ جیل راولپنڈی میں جیل ٹرائل کیا جائیگا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرکیس عدالت نمبر1 سے عدالت نمبر2 منتقل کیاگیا ۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی، اس سے قبل مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے پاس زیرسماعت تھا۔