کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ دارکے الیکٹرک ہے‘ اویس احمد لغاری نے غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کوخط لکھا دیا

 
0
411

اسلام آباد اپریل 21(ٹی این ایس): وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ کیالیکٹرک کوایس ایس جی سی کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنانا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران کے الیکٹرک کی نا اہلی کی وجہ سے پیش آیا۔

وفاقی وزیربرائے توانائی نے خط میں کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام اورپاور پلانٹس میں نقائص کی نشاندہی ہوئی، کے الیکٹرک صارفین کو کمرشل بنیادوں پربجلی فراہم کر رہی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط کے متن کیمطابق کیالیکٹرک کوایس ایس جی سی کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنانا ہوگی۔خط کے متن کے مطابق کے الیکٹرک کے واٹر بورڈ پر32 ارب روپے کے واجبات ہیں، واٹربورڈ اور دیگراداورں نے واجبات کی ادائیگی نہیں کی۔

اویس احمد خان لغاری نے خط میں کہا ہے کہ کیالیکٹرک پلانٹس کو فرنس آئل سیچلاسکتی تھی لیکن نہیں چلایا۔وفاقی وزیربرائے توانائی نے خط میں مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ بجلی بحران ختم کرنے کے لیے اپنا کردارادا کریں اور بجلی کے واجبات کی ادائیگی وقت پرکرائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ خود ساختہ ہے۔