تھانہ کوھسار  پولیس کی کاروائی، شراب کی سمگلنگ میں ملوث  غیر ملکیوں سمیت  پانچ ملزمان کو گرفتار، 95 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد

 
0
447

اسلام آباد، اپریل  21 (ٹی این ایس):    تھانہ کوھسار  سے وابستہ پولیس نے ایک  کاروائی کرتے ہوئے شراب کی سمگلنگ میں ملوث  غیر ملکیوں سمیت  پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ٹی این ایس کے ذرائع کے مطابق پولیس نے سیکٹر ایف سیون ون گھر پر چھاپہ مارا اور  جہاں شراب کی ایک بڑی کھیپ کے ساتھ 5ملزم گرفتار کر لئے جن میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔

ملزمان سے95 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد ہوئیں ۔تھانہ کوھسار میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے پولیس کی اس کاروائی کی سراہنا کرتے  ہوئے سماج دشمن اور جرائم پیشہ  عناصر کے خلاف  کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔