کندھ کوٹ: سرکاری وکلاء کا مطالبات کے حق میں احتجاج 12 روز بھی جاری رہا، ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء بھی  احتجاج اور عدالتوں کے بائیکاٹ میں شامل

 
0
294

جب تک  سندھ حکومت ان کے الاؤنسز جوڈیشل ٹائم اسکیل  کے مطابق نہیں دے گی، تب تک عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا: احتجاجی وکلاء کا اظہار عزم

کندھ کوٹ، اپریل  21 (ٹی این ایس):  کندھ کوٹ میں  سرکاری وکلا ء نے کل 12 ویں روز  بھی  کام چھوڑ کر اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لئے ڈسٹرکٹ  اینڈ سیشن کورٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ڈسٹرکٹ بار کے تمام وکلا ء نے بھی  سرکاری وکلا کے ہمراہ  احتجاج میں شامل ہوکر عدالتوں سے بائیکاٹ کیا۔

احتجاجی وکلاء نے اس موقع پر  شکایت کی ہے کہ جب تک  سندھ حکومت ان کے الاؤنسز جوڈیشل ٹائم اسکیل  کے مطابق نہیں دے گی، تب تک عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

12 اس موقع پر وکیل بچا رام نے کہا کہ آج بارہویں روز بھی ہم  مظاہرہ کر رہے ہیں مگر سندھ حکومت کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی ۔

احتجاج میں شامل ایک اور وکیل عبدالصمد بجارانی  نے  کہا کہ ہم تمام وکیل برادری سرکاری وکیلوں کے جائز مطالبات کی منظوری کے لئے ان کے  ساتھ ہیں، سندھ کی  پی پی حکومت آنکھیں کھولے اور وکیلوں کے جائز مطالبات مان لے تو بہتر ہوگا۔