حلفا کہتی ہوں میں نے سینٹ الیکشن میں ووٹ فروخت نہیں کیا ،ایم پی اے تحریک انصاف خاتون بی بی

 
0
2610

صوابی اپریل 23(ٹی این ایس) :تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے خاتون بی بی نے کہا ہے کہ میں قرآن پاک پر حلف لیتی ہوں کہ میں سینٹ الیکشن میں ووٹ فروخت نہیں کیا ہے حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کرکے آئی ہوں اگر عمران خان ،پارٹی اور عوام کو یہ حلف منظور نہ ہو خانہ کعبہ میں بھی تسلی دینے کیلئے تیار ہوں ۔
ان خیالات کا ظہار انہوں نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انکے شوہر اسرائیل شاہ باچہ بھی موجود تھے خا تون بی بی نے کہا کہ ہمارے خلاف پریس کانفرنس اورشوکاز گہری سازش کا نتیجہ ہے،لیکن قرآن پاک سے ذیادہ کوئی وضاحت نہیں ہوسکتی انہوں نے کہ ہم ہرقسم انکوائری اور ہر قسم کے احتساب کیلئے تیار ہیں،ہم ہر وقت اللہ تعالی، پارٹی قیادت اور عوام کو جواب دہ ہیں، انہوں کہا کہ عمران خان کی ہماری پریس کانفرنس کے پیچے ایک سازشی ہاتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ اے جے آئی پی کے ٹکٹ پر ایم پی اے بنی تھی،لیکن جب شہرام خان کی فیملی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تو میں بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئی اور آج تک پارٹی کے منشور پر قائم ہوں اگر ہماری وضاحت کو قبول نہ کیا گیا تو صوابی کے عوام کی مشاورت سے اگلا قدم اٹھائینگے،اور عدالت جانے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔