وفاقی حکومت پانچواں بجٹ جمعے کو پیش کرے گی،وزیرمملکت برائے خزانہ

 
0
1144

فیصل آباد اپریل23(ٹی این ایس) وزیرمملکت برائے خزانہ رانامحمدافضل خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اپناپانچواں بجٹ جمعہ کوپیش کرے گی۔فیصل آباد میں مرکزی علماءکونسل کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد افضل نے کہاکہ یہ نہ صرف عوام دوست بجٹ ہوگا بلکہ اس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف بھی ملے گا۔رانا محمدافضل نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں جس سے عوام کامعیارزندگی بہتر ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں تین گنااضافہ کیا اور ٹیکس محاصل کی شرح کودوگناتک بڑھایا۔واضح رہے کہ خورشید شاہ نے بھی بتایا تھا کہ سندھ میں بجٹ پیش ہوگا،اگرکے پی بجٹ پیش نہیں کرتاتووہ جولائی کے اخراجات نہیں کرسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے کہا ہے مینڈیٹ 4 مہینے کا ہے،حکومت پر دباﺅ ڈالیں گے کہ وہ 4 ماہ کے مینڈیٹ سے آگے نا بڑھے۔ حکومت صرف روزمرہ اخراجات کا بجٹ پیش کرے،آنے والی حکومت اگست کے مہینے کا بجٹ دے۔