روات:جی ٹی روڈ پر واقع وطیم  ڈینٹل کالج اینڈ ہسپتال   کی عمارت میں آتشزدگی

 
0
385

روات، اپریل 26 (ٹی این ایس): وطیم  ڈینٹل کالج اینڈ ہسپتال  جی ٹی روڈ روات میں آتشزدگی، تھانہ سیالہ چوکی روات کے علاقہ میں  قائم  اس کالج اور ہسپتال کی عمارت سے  دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹی این ایس کے ذرائع کے مطابق ہسپتال کے عملے، طلباء اور مریضوں نے اپنی جان خود بچائی، اس دوران لوگ آگ بجھانے کے بجائے اپنے موبائل فون سے بلڈنگ کی فوٹو بنانے میں مصروف نظر آرہے تھے۔

آگ لگنے کی وجہ  تاحال معلوم نہیں ہو سکی  اور ریسکیو1122 بھی  تک موقع پر نہیں پہنچ سکی۔