خواجہ آصف کی نااہلی سے خوش نہیں،آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے، اپوزیشن لیڈر

 
0
371

اسلام آباد اپریل 27(ٹی این ایس): قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت کوئی بھی سیاستدان خواجہ آصف کی نااہلی سے خوش نہیں، آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے۔قومی اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ضیاءالحق کی پالیسیوں نے کسی کو نہیں بخشا، اس قانون سے آج ضیاءالحق کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ بہتر ہوتا یہ معاملہ پارلیمنٹ ہی حل کرتی، مجھ سمیت کوئی بھی سیاستدان اس نااہلی سے خوش نہیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کو کسی طور پر 4 ماہ سے زیادہ کا بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے اور 4 مہینے کے بجٹ کے معاملے پر تمام اپوزیشن متفق ہے، حکومت ایک سال کابجٹ پیش کرکےنئی روایت ڈال رہی ہے۔