ن لیگ کی حکومت نےہمیشہ پاکستان کے مفادات کومقدم رکھا ، 5 سال بعدن لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے,وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

 
0
305

لاہور اپریل 27 (ٹی این ایس) : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 5 سال بعدن لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے،ہم نے رکاوٹوں کے باوجود فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مکمل کیا ، آئندہ بھی موقع ملا تو فلاح عامہ کے پروگرام ملک بھرمیں پھیلائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ کی حکومت نےہمیشہ پاکستان کے مفادات کومقدم رکھا ، 5 سال بعدن لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، ہماری حکومت نے ریکارڈ مدت میں میگا پراجیکٹ مکمل کیے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین نےغریب قوم کاوقت ضائع کرنےکےسواکچھ نہ کیا، پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی نےاپنےاپنےصوبے میں عوام کومایوس کیا، دونوں جماعتوں نے بے بنیاد الزامات اورمنفی سیاست کوپروان چڑھایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ باشعورعوام دونوں جماعتوں کی تخریبی سیاست سےمتنفر ہیں، ہم نے رکاوٹوں کےباوجود فلاح و بہبودکےمنصوبوں کومکمل کیا ، آئندہ بھی موقع ملا توفلاح عامہ کے پروگرام ملک بھرمیں پھیلائیں گے۔گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سےعاری ہیں، دونوں نے خیبرپختونخوا اور سندھ میں عوام کے لیےکچھ نہیں کیا، روشنیوں کے شہر کراچی کی ابتر صورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے، خیبر پختو نخوا میں میٹروبس کے نام پر شہر کو اکھاڑ دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ روزاول سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے، ماضی اور حال عوام کی خدمت سےعبارت ہے ، انتخابات میں کامیاب ہوکرخدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔