موجودہ حکومت کے بجٹ کا کوئی اخلاقی جواز نہیں: شاہ محمود قریشی

 
0
295

تین صوبوں نے ایک سال کا بجٹ پیش کرنے پرواک آؤٹ کیا تھا
اسلام آباد اپریل 27(ٹی این ایس): پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جو بجٹ پیش کررہی ہے اس کا کوئی اخلاقی جواز نہیں.ان خیالات کا اظہار انھوں نے بجٹ اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج نئی نئی روایات ڈالی جارہی ہیں، منتخب وزیرمملکت رانافضل کو نطر انداز کردیا گیا.انھوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ حکومت کی رخصتی قریب ہے، حکومت ایک ماہ کی مہمان ہے اور پورے سال کا بجٹ پیش کررہی ہے.شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے ثابت کرسکتا ہوں بجٹ چار ماہ کے لئے بھی پیش کیاجاسکتاہے، بدقسمتی سے وزیر مملکت خزانہ کو نظرانداز کردیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی.ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، ایک ماہ کی مہمان حکومت سال کا بجٹ پیش نہیں کرسکتی، بجٹ کو این ای سی اجلاس میں تین صوبوں نے منظورنہیں کیا.شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تین صوبوں نے ایک سال کا بجٹ پیش کرنے پرواک آؤٹ کیا تھا، تین صوبے اس بجٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں، تین صوبوں کو بجٹ کیمعاملے پر نظراندازکرنامناسب نہیں