عدم اعتماد ،کل ووٹنگ نہ کرانے کا عندیہ،پی ٹی آئی کا سرپرائز تیار

 
0
89

اسلام آباد 08 اپریل 2022 (ٹی این ایس): تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ،تحریک انصاف ایک اور سرپرائز دینے کو تیار،آج تحریک پر ووٹنگ نہ کرانے عندیہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آج وزیر اعظم ہائوس نے مصروف ترین دن گزارا،وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت کی ،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی دھمکی امیز خط اور عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے پر مشاورت کی گئی،اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے عدم اعتماد کے حوالے سے بیرونی سازش کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے سابق ریٹائرڈ افسر لیفٹنٹ طارق علی خان کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جو 90روز میں معاملے کی تحقیقات کرے گا ،کمیشن یہ بھی دیکھے گا کہ بیرونی شازش کے لوکل ہینڈلر کون کون سے ہیں۔وزیر اطلاعات کے مطابق کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے مبینہ دھمکی آمیز خط کو آج قومی اسبملی اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی آج کی مشاورت میں یہ طے کیا گیا ہے کہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوگی،جبکہ استعفوں کی تجویز پر کہا گیا ہے کہ استعفے صرف پی ٹی آئی نہیں بلکہ ساری اسمبلی دے گی حکومت الگ سے استعفے ٹینڈر نہیں کرے گی۔