پنجاب میں سیاسی ہلچل،حکومت کا انتظامی سطح پر بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

 
0
145

اسلام آباد 08 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پنجاب میں سیاسی ہلچل،حکومت کا انتظامی سطح پر بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی،ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلی عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کیلئے 3،3 نام وفاقی حکومت کو بھیج دیے، آئی جی پنجاب کے لئے فیاض دیو، عامر ذوالفقار اور انعام غنی کا نام شامل ہے جبکہ چیف سیکرٹری کے لئے طاہر خورشید، یوسف نسیم اور عبداللہ سنبھل کا نام شامل ہے،وفاقی حکومت ممکنہ طور پر آج حتمی ناموں کی منظوری دے سکتی ہے۔