تحریک انصاف کا بجٹ 2019-2018 پر ردعمل،بجٹ میں موجود نقائص سے پردہ اٹھا دیا

 
0
342

اسلام آباد،اپرہل27(ٹی این ایس): تحریک انصاف کا بجٹ 2019-2018 پر ردعمل،بجٹ میں موجود نقائص سے پردہ اٹھا دیا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ بجٹ میں مالی خسارے کے بارے میں بھی جھوٹے دعوے کیے گئے،یہ بھی نہیں بتایااس کےذمےایک کھرب روپےکے قرضوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہو گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا بجٹ 2019-2018 پر ردعمل آ گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے بجٹ میں موجود نقائص سے پردہ اٹھا دیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بجٹ میں مالی خسارے کے بارے میں بھی جھوٹے دعوے کیے گئے،یہ بھی نہیں بتایااس کےذمےایک کھرب روپےکے قرضوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہو گی۔حکومت نےنہیں بتایا 500 ارب روپے کے گردشی قرضے کیسے ادا کرے گی۔حکومت کی جانب سے نہ کی جانے والی ادائیگیوں کا بجٹ میں ذکر تک نہیں کیا گیا جبکہ تیزی سے سکڑتے زرمبادلہ کے ذخائر سےمتعلق بھی بجٹ بالکل خاموش ہے۔

قوم کو نہیں بتایا گیا ملک تیزی سے ایک بیل آؤٹ پیکیج کی جانب بڑھ رہا ہے۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی خزانہ کیجانب سےمسترد ہونےکے باوجود ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کوبجٹ کاحصہ بنایا گیا۔لوڈشیڈنگ سے متعلق بھی دروغ گوئی اورغلط بیانی سے کام لیا گیا۔دیوالیہ پن کےخطرے کے باوجود انرجی پراڈکٹس کی درآمدپراصرار کیا گیا۔چینی پر 19روپے فی کلو ٹیکس دینےوالی عوام کو قطعاً کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ تیل،فون کارڈزپر تقریباً 40 فیصد ٹیکس دینےوالےکوکوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔