لسانی طلبہ تنظیموں میں تصادم، اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی بند

 
0
138
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی کو دو لسانی طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
قائداعظم یونیورسٹی کے رجسٹرار راجہ قیصر احمد نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی کہ جامعہ کو ’پرتشدد جھگڑے‘ کے بعد تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔
ان کی جانب سے شیئر کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’امن و امان کی صورتحال اور طلبہ گروہوں میں ہونے والے پُرتشدد تصادم کے نتیجے میں قائداعظم یونیورسٹی تاحکم ثانی بند رہے گی۔ ہاسٹل کے رہائشی تمام لڑکے اور لڑکیوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ہاسٹلز خالی کردیں۔‘
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ کی بڑی تعداد ہاتھوں میں
ڈنڈے لیے بھاگ رہے ہیں۔