کراچی کے لیے سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کی اسکیم

 
0
480

سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے پلانٹ کی تعمیر کی جائے گی ،جو یومیہ50ملین گیلن پانی فراہم کرے گا ،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد اپریل 28(ٹی این ایس):وفاقی حکومت نے کراچی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے نئی اسکیم کا اعلان کردیا، سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے خصوصی منصوبے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے کراچی کے شہریوں کیلئے صاف پانی کے منصوبے کیلئے 25ارب روپے مختص کیے ہیں، یہ اعلان وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔

وزیر خزانہ کا اپنی تقریر میں کہنا تھا کہ کراچی کو پانی کے شدید بحران کاسامنا ہے، سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے یہ پلانٹ نجی شعبے کیذریعے تعمیر کیا جائے گا اور یومیہ50ملین گیلن پانی فراہم کرے گا
جس سے کراچی میں پینے کے پانی کے مسائل کافی حد تک کم ہو جائیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کی کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کا گڑھ ہے اور ملکی آمدنی میں اس کا بڑا حصہ ہے۔مفتاح اسماعیل نے کراچی کیلئے گرین لائن بسیں بھی وفاق سے لانے کی پیشکش کردی۔اس کے علاوہ ایکسپو سینٹر کی توسیع کے لیے بھی آٹھ ارب کی منظوری دی گئی، انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت کراچی کیلئے بسیں نہیں خرید سکتی تو وفاق بسیں فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کی دو کروڑ سے زائد آبادی کو پانی فراہمی کیلئے25ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اس طرح ہر شہری کو بجٹ میں صرف1250روپے کا تحفہ ملا ہے۔