محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی 16 تعطیلات کا اعلان کردیا

 
0
24154

موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز20 دسمبرسے ہوگا اور5 جنوری تک سکول بند رہیں گے، حکومت نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا
لاہور دسمبر 13 (ٹی این ایس): محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی 16 تعطیلات کا اعلان کردیا، موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 20 دسمبرسے ہوگا، اور 6 جنوری کو سکول دوبارہ کھل جائیں گے، حکومت تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکول موسم سرما کی تعطیلات کے باعث 20 دسمبر 2019ء سے 5 جنوری 2020ء تک بند رہیں گے۔
جبکہ 6 جنوری کو دوبارہ سکول کھل جائیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب سکولوں کے اساتذہ اور طلباء طالبات میں موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول دیکھ کر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ والدین طلباء کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول آئندہ دنوں میں موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا ہے، جو کہ ایک اچھا اقدام ہے۔ اب والدین کیلئے ممکن ہوگا کہ وہ اپنے بچوں کو سردی کی شدت اور بیماریوں سے بچانے کیلئے گھروں میں حفاظتی اقدامات اپنائیں۔