سرگودھا دسمبر 13 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدکی سرگودھا ریلوے سٹیشن پرآمد ‘ اس موقع پر انہوںنے صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خوشحالی اور ملکی ترقی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ترقی اور ٹرینوں کی بحالی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور میرے وزیر بننے کے بعد محکمہ ریلوے کی مدد سے 70فیصد ٹرینیں چل رہی ہیں جبکہ روٹس کی بہتری کا کام بھی جاری ہے ۔ا س موقع پر انہوں نے سرگودھا جنکشن کی تزئن و آرائش کے لئے 1.5کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔