پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

 
0
331

راولپنڈی دسمبر 13 (ٹی این ایس): پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان مصالحت کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص جاری افغان مصالحتی عمل زیر غور آیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ملاقات جمعہ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ امریکہ کے پاکستان میں متعین سفیر پاول ڈبلیو جونس بھی ملاقات میں موجود تھے۔