نور الحق قادری کی قرآن پاک کی توہین اور جلانے کے مذموم واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

 
0
315

عمان دسمبر 13 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی توہین اور جلانے کے مذموم واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلامی معاشرے کی تشکیل اور اخلاقی تربیت کیلئے مسجد و ممبر کا کردار اہم ہے۔ نور الحق قادری کا عمان اردن میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزراء مذہبی امور کی جنرل کونسل سے خطاب کررہے تھے ۔سعودی عرب، کویت، مصر، مراکش، انڈونیشیا، گمبیا، اردن فلسطین اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
پیر نور الحق قادری نے قرآن پاک کی توہین اور جلانے کے مذموم واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام مسلم ممالک کو ملکر کردار ادا کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی تجویز دی ۔او آئی سی کے رکن ممالک کے تمام وزراء مذہبی امور کا تجویز سے اتفاق اور خیر مقدم کرتے ہوئے آئندہ جدہ، سعودی عرب میں ہونے والے اجلاس میں لائحہ عمل پر تفصیلی بحث پر اتفاق کیا ۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ اسلامی معاشرے کی تشکیل اور اخلاقی تربیت کیلئے مسجد و ممبر کا کردار اہم ہے،وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کی جانب سیموثر عالمی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں۔