سرگودھا ،آرمی ہیلپ لائن کے نام پر معصوم لوگوں سے دھونس و بلیک میلنگ کے زریعے رقوم ہتھیانے والا گروہ گرفتار

 
0
339

سرگودھا اپریل 14(ٹی این ایس) سرگودھا میں آرمی ہیلپ لائن کے نام پر معصوم لوگوں سے دھونس و بلیک میلنگ کے زریعے رقوم ہتھیانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق 12 ارکان پر مشتمل گروہ کو اینٹلیجنس ادارے کی مدد سے گرفتار کیا گیا ،پولیس زرائع کے مطابق یہ گروہ خود کو لوگوں کے سامنے مردم شماری ٹیم کے طور پر پیش کرتے اور ان سے حاصل معلومات کے بعد کال کے زریعے انھیں دھمکاتے کہ آپ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے،جیسی دھمکیوں سے نا صرف ان سے رقوم بٹورتے بلکہ ان بینک کی تفصیلات تک رسائی حاصل کر لیتے تھے۔پولیس زرائع نے بتایا کہ یہ گروہ نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی جعلی سکیمز کی مدد سے معصوم لوگوں کی پیشگی رقوم بھی بٹورتا رہا ہے۔