غیر اخلاقی ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، درجنوں لڑکے لڑکیاں گرفتار

 
0
11594

اسلام آباد اپریل 28(ٹی این ایس): وفاقی پولیس کی قحبہ خانوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری،پولیس اسٹیشن بہارہ کہو کے علاقے شاہ پور سے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث  25 لڑکے اور 22 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق تھانہ بار کہو کے علاقے میں واقع کامران فارم ہاوس کے قریب سے گزرتے ہوئے مشتبہ ومشکوک سرگرمیاں پا کر پولیس اندر داخل ہو گئی تو وہاں فحاشی و بدکاری ڈانس پارٹی کا اہتمام پا یا گیا ،فارم ہاوس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین موجود تھے جن میں بعض ڈانس میں اور کچھ کمروں میں نازیبا حرکات میں مشغول تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ، گرفتار افراد کو تھانہ بارہ کہو منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔چھاپے کے وقت جب میڈیا پہنچا تو بعض نے منہ چھپایا، بعض نے تو دھڑلے سے تصاویر بنوائیں۔