زرداری اور نیازی گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ کرسی کیلئے ہے‘ شہباز شریف

 
0
310

لاہور اپریل 28(ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ زرداری اور نیازی گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ کرسی کیلئے ہے،کے پی کے اورسندھ کوکھنڈر بنانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے۔اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کام سیعوام کے دلوں میں جگہ بنائی، ہماری خدمت، ہماری محنت اور ہمارے کام خود بولتے ہیں، سیاسی مخالفین صرف جھوٹ بولتے رہے، انہوں نے اپنے صوبوں کیعوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بہتان تراشیاں کرنے والے اس دکھی قوم پر رحم کریں، کے پی کے اورسندھ کوکھنڈر بنانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے۔شہبازشریف نے اپنے بیان میں عمران خان اور آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نیازی ایک ہوچکے ہیں، ان کا گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ کرسی کیلئے ہے۔