پنجاب حکومت کو غیر قانونی شادی ہالز سے متعلق ایل ڈی اے کی رپورٹ کی روشنی میں قانون سازی کی ہدایت ،ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا گیا

 
0
287

لاہور اپریل 28(ٹی این ایس)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو غیر قانونی شادی ہالز سے متعلق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کی روشنی میں قانون سازی کی ہدایت کرتے ہوئے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا ۔گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ازخود نوٹس کی سماعت کی۔شادی ہالز مالکان کی جانب سے بیرسٹر اعتزاز احسن پیش ہوئے۔ایل ڈی اے کی جانب سے گنجان آباد علاقوں میں قائم شادی ہالز کو پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پانچ سال کی مہلت دینے کی سفارش کی گئی ۔ ویل ایل ڈی اے وقار اے شیخ نے بتایا کہ نئے بننے شادی ہالز کم سے کم چار کنال رقبے پر تعمیر ہوں گے جن میں پارکنگ کی سہولت لازمی ہو گی۔جس پر عدالت عظمیٰ نے پنجاب حکومت کو ایل ڈی اے کی رپورٹ کی روشنی میں قانون سازی کی ہدایت کرتے ہوئے از خود نوٹس نمٹا دیا۔