لاہور جنوری 17 (ٹی این ایس) اپوزیشن کے احتجاجی جلسے کی وجہ سے مال روڈ پر واقع 12 مالیاتی ادارے بند رہے جبکہ کرنسی ایکسچینج والوں نے بھی کاروبار مکمل بند رکھا ۔بینکوں میں عملہ جزوی طور پر موجود رہا تاہم کسی بھی طرح کا لین دین نہ کیا گیا ۔کاروباری معاملات ،فیسوں کی ادائیگیوں اور اندرون اور بیرون ممالک رقم منگوانے اوربھیجنے والے اکاؤنٹ ہولڈرز اور عام شہری بینکوں کی بندش کیو جہ سے شدید پریشانی سے دوچار رہے ۔