جیل روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع 

 
0
553

لاہور جنوری 17 (ٹی این ایس) جیل روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروا دی گئی ۔ مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ جیل روڈ کی تعمیر کے دوران ایک ہی کام کی ادائیگیاں دو کنٹریکٹر کمپنیوں کو کر دی گئیں ،جیوٹیک سوئل کے نام پر سڑکوں کی تعمیر میں ڈبل ادائیگیاں کی گئیں، 2014ی میں ڈائریکٹر انجینئرنگ ٹیپا مظہر حیات نے جیو ٹیک سوئل کا ٹھیکہ نیسپاک کو دیا ۔67لاکھ 26 ہزار روپے کے ٹھیکے میں سے چار لاکھ پچاس ہزار روپے کی ادائیگیاں کر دی گئیں ، تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ 21جون 2014ء کو جیو ٹیک سوئل کی ادائیگی دوسری کمپنی کو بھی کی جا چکی ہے ۔ڈائریکٹر ٹیپا کے حکم پر حفیظ ایسوسی ایٹس کو 4 لاکھ 50 ہزار کی ادائیگیاں کی گئیں ۔محکمہ آڈٹ نے کنسلٹنٹ کو ڈبل ادائیگیوں پر اعتراض لگا دیا ۔سیکرٹری ہاسنگ نے معاملے پر انکوائری کا حکم دے دیا۔