شہبازشریف کی طرف مردان جلسہ میں ایک شخص نے ٹوپی اچھال دی

 
0
605

مردان،اپریل 28(ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طرف مردان جلسہ میں ایک شخص نے ٹوپی اچھال دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کی جانب سے ٹوپی پھینکنے کاواقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مردان میں عوامی جلسہ سے خطاب کے بعد روانہ ہونے ولاے تھے۔ تاہم ابھی شہباز شریف اسٹیج کے اوپر ہی موجود تھے کہ ایک شہری نے ان کی طرف اپنی ٹوپی اچھال دی۔

شہبازشریف پر ٹوپی پھینکنے والا ہارون نامی شہری ٹیکسلا کا رہائشی ہے۔ شہری نے بتایا کہ چار اپریل کومیری 17 سالہ بیٹی ٹیکسلا کے ایک مدرسہ سے اغوا ہوئی۔ ملزم کی گرفتاری کے باوجود میری بیٹی بازیاب نہ ہوئی۔ شہری کنے درخواست کی ہے کہ شہباز شریف کو بیٹی کی بازیابی کی درخواست دینا چاہتا تھا۔ سیکیورٹی عملے نے شہباز شریف تک پہنچنے نہیں دیا۔ بزرگ شہری نے شہباز شریف کومتوجہ کرنے کیلئے اپنی ٹوپی اچھال دی۔ لیکن اس کے باجود شہباز شریف بزرگ ہارون نامی شخص کی بات سمجھنے سے قاصر رہے۔