پاکستان تحریک انصاف آج لاہورمیں مینارپاکستان پرسیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

 
0
291

لاہور، 29 اپریل ( ٹی این ایس ): پاکستان تحریک انصاف آج پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مینارپاکستان پرسیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لاہور میں مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کرے گی جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگرپارٹی رہنما خطاب کریں گے۔

جلسے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جلسہ گاہ میں 120 فٹ لمبا، 32 فٹ چوڑا اور 24 فٹ اونچا اسٹیج بنا دیا گیا جبکہ پنڈال میں 10 اسکرینیں نصب کی گئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگرز کی جانب سے لاہور کی شاہراوں کو عمران خان کی تصاویر، بینرز اورپینا فلیکسز سے سجا دیا گیا، جلسے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلوں کی صورت میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق شرکاء کے بیٹھنے کے لیے گراؤنڈ میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ آج کے جلسےمیں میوزک کا تڑکا لگانے کے لیے دو نئے گانے بھی تیار کرلیے گئے ہیں۔

دم مست قلندر پاکستان کے نامور گلوکار اور موسیقار راحت فتح علی خان کی آواز میں ہے جبکہ دوسرے گانے کے بول ہیں چاروں صوبوں کی پہچان عمران خان، اس گیت کے تیار کرنے میں خواجہ آصف کے خلاف کیس جیتنے والے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارنے کلیدی کردار ادا کیا۔